Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90775
Published : 6/1/2016 9:20

دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں کم سے کم پچیس عراقی فوجی جاں بحق

عراق کے صوبہ الانبار میں دہشت گردوں اور فوج کے درمیان لڑائی میں کم سے کم پچیس عراقی فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیا گیاہے -

عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے مغربی صوبے

الانبار کے شہر حدیثہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے دوران عراقی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی - اس لڑائی میں پچیس عراقی فوجی جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے - عراقی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی بتایا ہےکہ اس لڑائی کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں - عراقی فوج کے پرس دفتر نے بھی اعلان کیا ہےکہ عراقی فضائیہ کے طیاروں نے حدیثہ کے علاقے البغدادی میں داعش کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے کم سے کم پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا - عرب ذرائع ابلاغ نے بھی خبردی ہے کہ دہشت گردگروہ داعش نے منگل کو صوبہ کرکوک کے جنوب کے بعض علاقوں پر حملہ کیا جس کے دوران داعش کے عناصر نے بیس سے زائد عراقی شہریوں کو یرغمال بنا لیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں - واضح رہے کہ الرمادی میں عراقی فوج سے ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد داعش کے عناصر اب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21