Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90831
Published : 6/1/2016 13:25

بین الاقوامی نظام میں امن کے قیام کے لئے روس اور چین کا تعاون

روس اور چین، عالمی سطح پر قیام امن میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہو آن چون اینگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو، دنیا میں امن و استحکام پیدا کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تعلقات کا نیا ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین کی مستقل رکنیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ بین الاقوامی سطح پر قیام امن کے لئے ان کے تعلقات کا فروغ، خاص اہمیت کا حامل ہے اور روس و چین، اپنے دو طرفہ اور چند جانبہ تعلقات و تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی کے شعبے میں چین کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر مبنی روسی صدر ولادیمیر پوتن کا بیان، قابل ستائش ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22