Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90833
Published : 6/1/2016 13:30

عراق، صوبے الانبار میں داعش کے وزیر جنگ کی ہلاکت

عراق کے صوبے الانبار میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کا وزیر جنگ ہلاک ہو گیا۔

المیادین ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں ثامر مطلوب المحلاوی نامی داعش کا وزیر جنگ ہلاک ہو گیا۔ داعش دہشت گرد گروہ کا یہ وزیر جنگ، صوبے الانبار کے علاقے حدیبہ میں دہشت گردوں کی کمان سنبھالے ہوئے تھا۔

عراق کے ایک قبائلی ذریعے نے بھی المیادین ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی جوانوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کو المحلاوی کے مکان کا پتہ بتایا جس کے بعد عراقی فضائیہ نے کارروائی کرکے داعش دہشت گرد گروہ کے اس وزیر جنگ کو ہلاک کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے حال ہی میں صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ عراق کا یہ شہر، دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22