Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90839
Published : 6/1/2016 13:37

چینی کرنسی کی قدر میں کمی ، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال

چین کی کرنسی یوآن کی قدر میں کمی کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی قیمت پچھلے پانچ سال کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ایک امریکی ڈالر چھے اعشاریہ پانچ ایک یو آن میں فروخت ہو رہا ہے جو سن دوہزار گیارہ کے بعد یوآن کی کم ترین سطح ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی قیمت میں کمی ایسے وقت میں آئی ہے کہ جب چین اپنی کرنسی کی قدر کو مستحکم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے باوجود گزشتہ سال کے اختتام تک چینی کرنسی کی قمیت میں مسلسل گراوٹ آتی رہی ہے جس پر مغربی ملکوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یوآن کی قیمت میں کمی چینی صنعتکاروں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس سے ان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ چین کی اقتصادی ترقی کی شرح میں مسلسل گراوٹ کے باعث چین کا مرکزی بینک حالیہ چند ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قیمت میں ہرہفتے کمی کرتا چلا آیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18