Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90842
Published : 6/1/2016 13:43

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
پیر کے روز ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ ہمارے نمائندے کے مطابق امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کے سودوں میں اٹھائیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ڈبلیوٹی آئی کے سودے چھتیس ڈالر چھیتر سینٹ پر بند ہوئے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ سی آئل کے سودے سیتنس ڈالر بائیس سینٹ میں طے ہوئے اور اس طرح اس میں چھے سینٹ کی کمی واقع ہوئی۔ ماہرین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی، چین کے کمزور اقتصادی اعداد و شمار اور تیل کی رسد اور طلب کے درمیان عدم توازن کو تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ قرار دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18