يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 90862
تاریخ انتشار : 7/1/2016 12:32
تعداد بازدید : 4

یمن میں جنگ بند اور امن مذاکرات شروع کئے جائیں، سلامتی کونسل کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں ایک بار پھر فائر بندی اور تمام فریقوں کی شمولیت سے امن مذاکرات شروع کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کے موجودہ چیئرمین نے یمنی گروہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فائر بندی کا نفاذ عمل میں لاتے ہوئے امن مذاکرات میں شرکت کریں۔ سلامتی کو نسل کے چیئرمین نے گذشتہ سال پندرہ سے بیس دسمبر تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتائج پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر مذاکرات کا دوسرا دور شروع کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین نے یمنی عوام کی بحرانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام یمنی گروہوں سے، یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ یمنی عوام کو انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی راہ ہموار کریں تاکہ یمنی عوام کو انسانی المیے کی صورت حال سے باہر نکالا جاسکے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :