Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90877
Published : 7/1/2016 16:20

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب کارروائی

شام کے مشرقی علاقوں میں اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے الثردہ - تل کروم پہاڑیوں تک پیش قدمی کی ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے مشرقی علاقے میں دیرالزور کے فوجی ایرپورٹ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور الثردہ- تل کروم کی پہاڑیوں تک پیش قدمی کرتے ہوئے اس پورے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔شامی فوج نے داعش دہشت گرد گروہ کی درجنوں گاڑیوں کو بھی تباہ، اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شمال مغربی شام میں حماہ کے مشرق میں واقع قصبے المبعوجہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا جہاں داعش دہشت گردوں کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی اور وہ اپنا جنگی ساز و سامان چھوڑ کر فرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ شامی فوج نے قنیطرہ کے مضافات میں بھی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ قابل ذکر ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں وسیع کارروائیاں کرکے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی علاقوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21