Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90896
Published : 8/1/2016 15:2

ایران و افغانستان کا مشترکہ بیان

افغانستان کے دورہ ایران کے اختتام پر دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کے بارے میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

ایران و افغانستان کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا اور کھیل کود، سیاحت اور ثقافتی و سماجی امور سے متعلق تعاون کی تین دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ ان دستاویزات پر ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے دستخط کئے۔

مشترکہ بیان میں دوستانہ تعلقات، اچھی ہمسائیگی، ایک دوسرے کے اندرونی مسائل میں عدم مداخلت اور باہمی اعتماد کے اصول پر استوار مشترکہ تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے اسی طرح مشترکہ خطرات منجملہ منشیات اور دہشت گردی کے مقابلے میں سیکورٹی تعاون کے سمجھوتے کو حتمی شکل دینے سے متعلق دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے سنجیدہ عزم پر بھی تاکید کی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ، پیر کے روز ایران کے دورے پر تہران پہنچے تھے جو تین روزہ دورہ مکمل کرکے بدھ کے روز ایران کے شہر چابہار سے واپس اپنے ملک کے لئے روانہ ہو گئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20