Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90904
Published : 8/1/2016 19:50

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا: ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے چھے جنوری دوہزار سولہ کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک رہائشی علاقے پر کلسٹر بم برسائے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہےکہ اس قسم کے ہتھیاروں کا استعمال عالمی جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورز ی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایسی دستاویزات بھی موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے سن انیس سوستر اور انیس سو پچانوے میں سعودی عرب کو ایک ہزار کلسٹر بم فروخت کئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار نے بھی اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ سعودی عرب، جنگ یمن میں کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیابات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20