Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90906
Published : 8/1/2016 19:58

اقوام متحدہ کی شام کے تمام محصور علاقوں کے لئے فوری طور پر انسان دوستانہ امداد پہنچنے پر تاکید

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے سبھی محصور علاقوں کے باشندوں کے لئے فوری طور پر انسان دوستانہ امداد پہنچنا ضروری ہے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ شام میں انسان دوستانہ امداد کے امور کے کوآرڈینیٹر یعقوب الحلو نے کہا ہے کہ ان سبھی محصور علاقوں میں فوری طور پرانسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی اشد ضرورت ہے جہاں انسان دوستانہ امداد کے پہنچنے میں دشواری ہو رہی ہے - اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہمیں خاص طور پر ان چار لاکھ شامی شہریوں کی صورتحال پر سخت تشویش لاحق ہے جو اس وقت سخت محاصر میں اور انتہائی مشکل حالات سے گذر رہے ہیں - انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دیرالزور، الفوعہ ، کفربا اور غوطہ شرقیہ میں بڑی تعداد میں لوگ شدید محاصرے میں ہیں - اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ان نہتے شہریوں کا محاصرہ ختم کرکے انہیں محصور علاقوں سے نکلنے کا موقع دیا جانا چاہئے - اس سے پہلے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس وقت شام کے پینتالیس لاکھ شہریوں تک اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ ٹیم کی رسائی نہیں ہے جن میں چار لاکھ افراد ایسے ہیں جو بھوک مری کا شکار ہوچکے ہیں اور جنھیں گوناں گوں بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20