Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90907
Published : 8/1/2016 20:1

یمن کی جنگ میں برطانوی فوجی بھی سعودی فوجیوں کے ساتھ شامل ہیں

یمن کی جنگ میں برطانوی فوجی بھی سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں اسکائی ٹیلی ویژن نے خبردی ہے کہ کم سے کم چھے برطانوی فوجی مبصرین یمن پر سعودی حملے میں سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں - لیکن برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ اس کے فوجی یمن کی جنگ میں براہ راست شریک نہیں ہیں وہ صرف سعودی فوجیوں کو اس بات کی ٹریننگ دے رہے ہیں کہ وہ کیسے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں - برطانوی وزرات دفاع نے دعوی کیا کہ برطانوی فوجی سعودی فوجیوں کو اس بات کی ٹریننگ دے رہے ہیں کہ ان کے حملے کس طرح سے انسان دوستانہ معیاروں کے مطابق ہوسکتے ہیں - اس درمیان برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ مپہام نے اسکائی نیوز چینل سے گفتگو کےدوران یمن کی جنگ میں برطانوی فوجیوں کی شرکت کی مذمت کی ہے - برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن ملکوں نے یمن کی جنگ میں حصہ لیا ہے انہوں نے سعود ی عرب کے جنگی جرائم میں اصافے میں مدد کی ہے - انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کے سربراہ نے کہاکہ سعودی عرب نے یمن میں جو کچھ بھی کیا ہے ان کی تنظیم نے اس کی متعدد رپورٹیں تیار کی ہیں - انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے فوجیوں کا برطانوی فوجیوں کا ساتھ دینا حقیقت میں غیر قابل قبول ہے - اس درمیان سعودی عرب کے ہاتھوں برطانوی ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے پر اس وقت ڈ یوڈکیمرون کی حکومت پر سخت دباؤ ہے - خبروں کے مطابق جب سے برطانیہ میں ڈیوڈ کیمرون کی حکومت آئی ہے اس نے سعودی عرب کو آٹھ عرب ڈالر کے فوجی ساز وسامان فروخت کئے ہیں - خبروں میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کےیورو فائٹر اور ٹائیفون جنگی طیاروں نے جو سعودی عرب نے خرید ے ہیں پچھلے دس مہینے سے یمن پر مسلسل عام شہریوں پر بمباری کی ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21