Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90909
Published : 8/1/2016 20:6

انقلاب اسلامی کے خلاف ہونے والی ریشہ دوانیوں کی ناکامی کا سب سے بڑا عامل ، ایرانی عوام کا اتحاد ہے : خطیب جمعہ تہران

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے، ایرانی عوام کے اتحاد اور اسلامی جہموری نظام کے مقتدر ہونے کو اسلامی انقلاب کے خلاف صیہونی حکومت،امریکا اور سعودی حکومت کی کوششوں کے ناکام ہونے کا سب سے بڑا عامل قرار دیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے اتحاد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار کو اسلامی انقلاب کے خلاف امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کی سازشوں کے مقابلے میں مضوط دیوار قرار دیا ہے - آیت اللہ امامی کاشانی نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سعودی عرب کے حالیہ مخاصمانہ اقدامات اور سعودی حکومت کے ان اقدامات کے لئے امریکی اور اسرائیلی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ناتجربہ کار اور قسی القلب شہزادوں نے اپنے غیر دانشمندانہ اور غیر منطقی فیصلوں سے سعودی حکومت کو پہلے سے بھی زیادہ تباہی اور نابودی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے- آیت اللہ امامی کاشانی نے رواں سال حج کے دوران سعودی حکومت کے مجرمانہ اقدامات اور عراق و شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے لئے آل سعود کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، صیہونی حکومت اور آل سعود کے مظالم نے دنیا کی قوموں کو ان حکومتوں سے متنفر کر دیا ہے - تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اتحاد ، علمی و سائنسی پیشرفت اور اخلاقی و سماجی اقدار کے لحاظ سے عالم اسلام میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے اور دنیا والے آج ایران کے مقام و منزلت کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں - انہوں نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو آل سعود کے ہاتھوں مظلومانہ طریقے سے شہید کئے جانے پر امت اسلامیہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے آیت اللہ باقر نمر کا سر قلم کردئے جانے کے سفاکانہ اقدام پر عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی - اور اسے افسوسناک قرار دیا -تہران کے خطیب جمعہ نے ساتھ ہی تہران اور مشہد میں سعودی عرب کے سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام اسلامی نظام کے دشمنوں کا تھا اور ممکن ہے کہ اس پورے عمل میں نادان اور ناسمجھ لوگوں کو بھی استعمال کیا گیا ہو - انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنے میں سعودی عرب کا ساتھ دینے پر بعض حکومتوں کے اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومتیں سعودی عرب کے ساتھ کہ جو قساوت قلبی اور انسانیت سوز اقدامات کا مظاہرہ کرکے علاقائی اور عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑگئی ہے، تعاون کر رہی ہیں وہ اپنی عزت خود خاک میں ملا رہی ہیں - تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی کانگریس میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے والے بل کی منظوری کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی تدبیر اور حکومت کی کوششوں سے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر دستخط ہوئے لیکن اب مقابل فریق اس پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے -

  


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20