Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90911
Published : 8/1/2016 20:11

علاقے میں آل سعود کے مظالم اور جارحیت کے خلاف پورے ایران میں زبردست احتجاجی مظاہرے

علاقے میں آل سعود کے مظالم اور جارحیت کے خلاف جمعےکو پورے ایران میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے -
ایران کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے ممتازعالم دین آیت اللہ باقرنمر کوبیرحمی کے ساتھ شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کی - پورے ایران میں ہوئے مظاہروں کے شرکا نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردبادہ اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگا کر ان حکومتوں کی علاقے میں انسانیت سوزپالیسیوں اور اقدامات خاص طور پر شام، عراق اور یمن میں ان کے مظالم کی مذمت کی - اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ دنیا کے بہت سے دیگر ملکوں میں بھی سعودی حکومت کے مجرمانہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے گئے - دیگر اسلامی ملکوں کے عوام نے مظاہروں میں شرکت کرکے سعودی حکومت کے ہاتھوں آیت اللہ باقرنمر کا سر قلم کردئے جانے کے اقدام کی مذمت کی - واضح رہے کہ گذشتہ سنیچر سے دنیا کے مختلف ملکوں میں آیت اللہ باقرنمر کی مظلومانہ شہادت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے - پاکستان ، آسٹریلیا کینیڈا، امریکا اور دیگر ملکوں میں جمعرات کو بھی سعود ی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے - اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18