Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 90912
Published : 8/1/2016 20:14

ایرانی بحریہ دنیا کی طاقتور ترین بحریہ شمار ہوتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ اس وقت سمندری سیکورٹی کی حفاظت میں دنیا کی طاقتورترین بحریہ شمار ہوتی ہے ایران کی بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے ہمارےنمائندے سےگفتگوکے دوران بنگلہ دیش میں بحرہند کے ساحلی ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں کے پانچویں اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بحرہند کی اہمیت ، عالمی تجارت میں شمالی اقیانوس کی اہمیت ، علاقائی اقتصاد کے کردار اور جنوب مشرقی ایشیا اور یورپی یونین کے مابین رابطے کا جائزہ لینا وہ موضوعات ہیں جو اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں - ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے البتہ بحرہند کی اہمیت کو اس اجلاس کا سب سے بنیادی موضوع قراردیا اور کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ دنیا کے اقتصاد کا تقریبا ایک تہائی حصہ اسی علاقے میں واقع ہے اس لئے اس علاقے میں سمندری سیکورٹی کو اس طرح سے یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس سے مزید اقتصادی فائدہ اٹھایا جاسکے - ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سیاری نے ایرانی بحریہ کے ذریعے تین ہزار دوسو مال بردار بحری جہازوں اور آئیل ٹینکروں کو پوری سیکورٹی کے ساتھ ان کی منزلوں کی جانب اسکورٹ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے اجلاس کے شرکا ایران کے تجربات سے استفادے کے خواہشمند ہیں- ایرانی بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری بحرہند کے ساحلی ملکوں کی بحریہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے جو ڈھاکے میں ہورہاہے بنگلہ دیش روانہ ہوگئے ہیں


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20