Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91173
Published : 11/1/2016 15:35

صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر سعودی حملے کی شدید مذمت

یمن کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر سعودی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یمن کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے عبدالملک الحجری کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفارتی مقامات پر سعودی حملوں کی مذمت کی۔ یمنی جماعتوں کے وفد نے اس ملاقات میں ایرانی سفارت کاروں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ یمنی جماعتوں کے وفد نے ایرانی حکام سے اپیل کی کہ وہ یمن کے عوام کی حق پرستی کی آواز دنیا والوں تک پہنچانے اور خطے میں قیام امن کے سلسلے میں اپنے کردار میں مزید اضافہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز یمن میں ایرانی سفارت خانے پر میزائیل سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچنے کے علاوہ حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سفارت خانوں اور سفارتی عملے کے ارکان کی جان کی تمام تر ذمہ داری سعودی عرب پر ‏‏عائد ہوتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10