Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91175
Published : 11/1/2016 15:39

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی ماہرین کا اجلاس جنیوا میں اختتام پذیر

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی ماہرین کا اجلاس سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ختم ہو گیا ہے۔ نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے اس تین روزہ اجلاس میں ایرانی ماہرین کی ٹیم کی قیادت کی۔ ایران اور پانچ جمع ایک کے ایٹمی ماہرین کے درمیان اجلاس جمعے کو شروع ہوا تھا اور اتوار کی شام تک جاری رہا۔ اجلاس کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے اپنے انسٹاگرام میں لکھا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد اور پابندیوں کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ توقع ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کا باضابطہ اعلان ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کی جانب سے مشترکہ بیان کے ذریعے کیا جائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13