Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91177
Published : 11/1/2016 15:43

دیالہ میں امن بحال ہونے کے بعد سیکڑوں خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی

عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں امن بحال ہونے کے بعد سیکڑوں خاندان اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں

پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ صوبہ دیالہ کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ یعقوب یوسف نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو جانے اور اس علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیئے جانے کے بعد سیکڑوں خاندان اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں -

صوبہ دیالہ کے مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے ہجرت کر کے محفوظ مقامات پر پناہ لینے والوں کا تیسرا گروہ دیالہ کے علاقے الطلیعہ میں لوٹ آیا ہے - اس گروہ میں واپس لوٹنے والے پناہ گزینوں میں تین سو خاندان شامل ہں جبکہ مزید چار سو خاندان اگلے ہفتے اپنے گھروں کو لوٹیں گے -

داعش نے صوبہ دیالہ کے شمال میں بعض علاقوں منجملہ حلولا اور السعدیہ پر قبضہ کر لیا تھا - عراق کے بعض صوبوں میں داعش کے وحشیانہ جرائم کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے -

ادھردارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں - دریں اثنا شمالی شہر تکریت میں عوامی رضاکار فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے ساتھ ہونے والی گھمسان کی جنگ کے بعد تکریت کے علاقے علاس میں تیل کے کنوؤں میں آگ لگانے کی داعش کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19