Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91179
Published : 11/1/2016 15:44

شہر القطیف میں سعودی فوجیوں کے حملے جاری

مشرقی شہر القطیف پر سعودی فوجیوں کے حملے بدستور جاری ہیں۔ خبروں کے مطابق سعودی فوجیوں نے اتوار کے روز بھی القطیف شہر میں مختلف مقامات پر شیعہ مسلمانوں کے گھروں پر حملے کیے ہیں۔ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کیے جانے کے خلاف پرامن مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں دو جنوری کو آیت اللہ نمر باقر نمر کی شہادت کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالم اسلام کی مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں اور رہنماؤں نے بھی آیت اللہ نمر باقر نمر کو شہید کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ سعودی حکام کے ہاتھوں ملک کے سرکردہ شیعہ عالم دین اور عوامی حقوق کے لیے تحریک چلانے والے رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دے کر شہید کیے جانے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13