Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91232
Published : 12/1/2016 11:39

نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق

نائیجیریا کے شہر ماداگالی کے مضافات میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے عناصر کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے عناصر نے بدامنی کے شکار صوبے آداماوا کے ماداگالی شہر کے مضافات میں واقع ایک سٹی کے باشندوں پر حملہ کر کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔ سنہ دو ہزار سولہ میں یہ بوکو حرام دہشت گردوں کا پہلا حملہ ہے۔ اس سے قبل اٹھائیس دسمبر دو ہزار پندرہ کو اسی علاقے میں دو خودکش حملہ آوروں کے حملے میں سترہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ اکتالیس زخمی ہوگئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10