Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91235
Published : 12/1/2016 11:46

شام: البلالیہ شہر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شام کا البلالیہ شہر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوگيا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے داعش کے تکفیری صیہونی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے ریف دمشق کے مضافات میں واقع غوطہ الشرقیہ کے البلالیہ شہر کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ اس کے علاوہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مشرقی حلب کے مضافاتی علاقے میں واقع کوریس کے ہوائی اڈے کے اردگرد کے علاقے سے دہشت گردوں کو مار بھگانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عیشہ دیہات اور اس کے آس پاس کی زرعی زمینوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ 
شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حالیہ چند مہینوں کے دوران دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ ٹھکانوں پر فضائي اور زمینی حملوں کے نتیجے میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وسیع علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21