Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91262
Published : 12/1/2016 15:45

شام کے ایک سو پچاس قصبے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

روس کی مسلح افواج کی کمیٹی نے حالیہ دو مہینوں کے دوران شام کے ایک سو پچاس قصبوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی مسلح افواج کی کمیٹی کے اعلی عہدیدار جنرل سرگئی روسکوئی نے کہا ہے کہ گزشتہ دسمبر کے مہینے سے اب تک شام کے ایک سو پچاس قصبے آزاد ہوگئے ہیں۔ جنرل سرگئی روسکوئی نے مزید کہا کہ شام کے ایک سو چونتیس قصبے دسمبر کے مہینے میں اور انیس قصبے جنوری کے مہینے میں آزاد کرائے گئے۔

روسی مسلح افواج کی کمیٹی کے اس اعلی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حلب، لاذقیہ، حماہ اور الرقہ صوبوں میں بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جنرل سرگئی روسکوئی نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک دہشت گردوں کے گیارہ سو ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں اور روسی لڑاکا طیاروں نے داعش کے تیل کے مراکز اور جنگی سازوسامان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16