سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 91305
تاریخ انتشار : 13/1/2016 11:12
تعداد بازدید : 5

پاکستان پر بد اعتمادی کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی، ہندوستان کے وزیر داخلہ کا بیان

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان پر بد اعتمادی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
منگل کو ہندوستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پٹھان کوٹ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے گی، لہذا میرے خیال میں ہمیں انتظار کرنا چاہیے۔ ہندوستان کے وزیر داخلہ کا یہ بیان ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ہندوستان کے حوالے کردی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے حکومت ہندوستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ایسے میں بقول ان کے پاکستان پر فوراً بد اعتمادی کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پٹھان کوٹ میں ہندوستانی ایر بیس پر دہشت گردانہ حملے میں سات ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔ حکومت ہندوستان نے جیش محمد نامی گروپ کو پٹھان کوٹ حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو یقین دلایا تھا کہ اگر پٹھان کوٹ ایر بیس پر حملے میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تو اسلام آباد فوری اور فیصلہ کن کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :