Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91314
Published : 13/1/2016 11:44

دہشت گردانہ بم دھماکے تکفیریوں کی مایوسی کی علامت ہیں، عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم نے ملک میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی کارروائیوں کو تکفیریوں کی مایوسی کی علامت قرار دیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے منگل کو ایک بیان میں بغداد کے مشرقی علاقے البغداد الجدیدہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دھماکوں سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ تکفیری عناصر، اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شاندار کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج جلد ہی تکفیری دہشت گردوں کو ملک سے نکال باہر کرے گی۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی۔ واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے البغداد الجدیدہ میں پیر کی رات ہونے والے دہشت گر دانہ بم دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13