Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91324
Published : 13/1/2016 11:52

کشیدگی دور کرنا علاقے میں تہران کی اصل حکمت عملی

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشیدگی ختم کرنے کی حکومت کی پالیسی، علاقے میں تہران کی اصل اسٹریٹیجی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے منگل کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک تعمیری تعاون کی حیثیت سے کشیدگی کے خاتمے کی پالیسی کو ہم نے بہت عرصے سے اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کے اس بیان کے بارے میں، کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایران اس سے زیادہ کشیدگی پیدا کرے گا تو سعودی عرب اس کا جواب دے گا، کہا کہ سعودی حکومت نے ہی کشیدگی پیدا کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور اس پالیسی کو جاری رکھ کر وہ خود ہی نقصان اٹھائے گی۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات بہت ہی وسیع ہیں اور غیر ملکی وفود کے دورہ تہران سے یہ بات ثابت ہے کہ ایران، دنیا کے مختلف ملکوں سے وسیع تعلقات برقرار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے وسیع تعلقات رکھنے کے ساتھ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر ہمیشہ زور دیتا رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21