Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91353
Published : 13/1/2016 18:28

سعودی عرب یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے کرائے کے ایجنٹ حاصل کر رہا ہے

سعودی عرب یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں سے کرائے کے ایجنٹ حاصل کر رہا ہے۔ سبا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، دنیا کے مختلف ملکوں سے ایجنٹوں کو کرائے پر لے رہے ہیں تاکہ وہ ان کی مدد سے یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرسکیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے صنعا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب، یمنی فوج کو کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری فوج، سعودی عرب کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں اپنی طاقت و توانائی برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے ہر قسم کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے خود کو آمادہ کر رکھا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن نے سعودی عرب کے ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں سے قبل اپنے بحران کو حل کرنے کے لئے قومی مذاکرات شروع کردیئے تھے اور یہ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہونے والے تھے لیکن سعودی عرب کے حملوں کی وجہ سے بحران کے سیاسی حل کا راستہ مسدود ہوگیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19