Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91355
Published : 13/1/2016 18:32

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

العالم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا کے جارف علاقے پر حملہ کر کے کم از کم پچیس شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں متعدد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس حملے میں یمن کے دسیوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں واقع صوبے لحج کے کرش سٹی کے نجد علاقے اور یمن کے مرکز میں واقع ذمار صوبے کے ضوران انس سٹی پر بمباری کی۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن میں واقع صوبہ الحدیدہ میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کے پٹھوؤں نے یمن کے صوبہ مارب میں قبیلہ عبیدہ کے ایک سردار شیخ محسن الاشقص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ دوسری جانب یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ تعز میں دہشت گردوں کے جمع ہونے کے مقام پر حملہ کیا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانے نے سعودی عرب کے صوبہ نجران میں ابوہمدان اور نہوقہ فوجیوں چیک پوسٹوں جبکہ صوبہ جیزان میں جبل الدود اور الخوبہ فوجی چھاؤنیوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمن کے فوجیوں نے صوبہ جیزان میں الرمضہ فوجی چیک پوسٹ میں دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21