Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91358
Published : 13/1/2016 18:38

شام کے مختلف صوبوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف صوبوں میں آپریشن کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے منگل کے دن صوبہ ریف دمشق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حلب کے جنوب مغرب اور جنوب میں واقع زربہ اور طومان کے مضافاتی علاقوں اور صفحتین اور راشدین کے علاقوں میں بھی شام کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ حلب میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کی فوج نے درعا کے مضافات میں واقع شیخ مسکین شہر میں دہشت گردوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شام کے صوبہ حمص میں بھی اس ملک کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ اس جھڑپ میں حمص کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے دارالکبیرہ کے شمال میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

شام کی فضائیہ نے حمص کے مضافات میں واقع دیر فول، تیرہ معلہ ، قریتین اور رستن شہروں پر بمباری کی۔ شامی فوج کے توپ خانے نے قنیطرہ کے مضافات میں واقع مسحرہ اور صمدانیہ شہروں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

شام کے فوجیوں نے حماہ کے مضافات میں لطامنہ شہر میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16