Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91373
Published : 14/1/2016 11:55

ایئربس کمپنی ہوائی جہازوں کی ایرانی منڈی میں دوبارہ واپسی کے لئے تیار

ایئربس کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ہوائی جہازوں کی ایرانی منڈی میں دوبارہ واپسی کے لئے تیار ہے۔

ایئر بس کے مسافر بردار طیاروں کے شعبے کے سربراہ فائریس برجیہ نے اپنے ایک انٹرویو میں ایران کے ساتھ رابطے کی برقراری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران، ایئر بس اور دیگرحریف کمپنیوں کے لئے بہترین منڈی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد کوئی وجہ نہیں رہے گی کہ ہم ایران کی ہوائی کمپنیوں کو دنیا کی دیگر کمپنیوں کی ہی طرح ایک خریدار کے طور پر نہ دیکھیں۔ ایران نے ایٹمی معاملے پر نومبر دو ہزار تیرہ میں ابتدائی سمجھوتے کے بعد ایئربس اور بوئینگ کمپنیوں سے رابطہ برقرار کیا تھا۔

اس سمجھوتے کے مطابق ایئربس اور بوئینگ نے طیاروں کے پرزے اور سیفٹی سے متعلق آلات و وسائل ایران کو فروخت کرنے کی اجازت حاصل کرلی تھی۔ ایئربس کے مسافر بردار طیاروں کے شعبے کے سربراہ نے کہا کہ ان کی کمپنی کو اس بات کی تفصیلات مل گئی ہیں کہ مستقبل میں ایران کے طیاروں کو کس قسم کے پرزوں اور سیفٹی سے متعلق آلات و سائل کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئربس کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے ایرانی خریدار کی ضرورتوں کو زیادہ سے زیادہ درک کرے۔ واضح رہے کہ ایران کو اپنے ہوائی بیڑے کے لئے مختلف قسم کے پانچ سو طیاروں کی ضرورت ہے اور اتنی بڑی تعداد میں طیاروں کی خریداری پر پچاس ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

ایران کے ٹرانسپورٹ کے وزیرعباس آخوندی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایران، اس کام کے لئے پچاس ارب ڈالر نہیں خرچ کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ طیارے لیزنگ پر لینے کی کوشش کریں گے۔ عباس آخوندی نے ایئربس کے ساتھ رابطے کے بارے میں بھی کہا تھا کہ ایران اور اس کمپنی کے درمیان براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16