Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91376
Published : 14/1/2016 18:56

پاکستان: جیش محمد کے سربراہ کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولوی مسعود اظہر اوراس کے بھائی مولوی عبد الرئوف کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ  اور اس کے بھائی کو قانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ان ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ حملہ کے حوالے سے پاکستان میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولوی مسعود اظہر اور اس کے بھائی مولوی عبد الرئوف سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے متعدد افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں جیش محمد کے دفاتر سیل کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19