دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 91379
تاریخ انتشار : 14/1/2016 19:2
تعداد بازدید : 3

امریکا، میرین فوجیوں کے معاملے میں تعاون کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے امریکی میرین فوجیوں کے معاملے میں تعاون کرنے کی بنا پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کے ہاتھوں ایران کی سمندری حدود میں حراست میں لئے گئے امریکی میرین فوجیوں کی رہائی کے بعد امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے پہلے ردعمل میں اس سلسلے میں تعاون کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی میرین فوجیوں کی رہائی، امریکا کو پرامن رکھنے میں سفارتکاری کے حساس کردار کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے کہا ہے کہ رہا کئے گئے سبھی امریکی فوجی، صحیح وسالم اور خیریت سے ہیں۔ پینٹاگون نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکی فوجیوں کے ساتھ ایرانی حکام نے اچھا اور دوستانہ رویّہ رکھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے پر معافی مانگ لئے جانے کے بعد امریکی فوجیوں کو رہا کردیا گیا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :