Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91387
Published : 14/1/2016 19:18

مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد جلد شروع ہو جائے گا

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد جلد شروع ہو جائے گا۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ جمعے، ہفتے اور اتوار تک جامع ایٹمی معاہدے کے تحت حتمی اقدامات کئے جائیں گے اور جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عملدآمد کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین میں پابندیوں کا طریقہ کار یا ہدایت نامہ ہفتوں پہلے ہی ایران کے مشورے سے طے کیا جا چکا ہے۔

سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا کہ توقع ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی، جمعے تک ایران کی صداقت کا پتہ لگانے کا عمل مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔

جامع مشترکہ ایکشن پلان پر نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کے سربراہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ معاہدے پر عملدآمد کے آغاز کا اعلان، ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج کے مشترکہ بیان کے ذریعے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عملدآمد کے اعلان کے ساتھ ہی ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13