Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91388
Published : 14/1/2016 19:28

امریکا کی جنگی کشتیوں کا ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، جابری انصاری

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جنگی کشتیوں کا ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ جنگی کشتیوں کا جان بوجھ کر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس لئے امریکی جنگی کشتیوں کے ایرانی حدود میں داخل ہونے کی وجوہات معلوم کرتے وقت یہ واضح ہوا کہ یہ کشتیاں نیوی گیشن سسٹم میں مشکلات پیدا ہو جانے کے باعث ایرانی حدود میں داخل ہو گئی تھیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کی طرف سے وضاحت پیش کرنے اور یہ اطمینان حاصل ہو جانے کے بعد کہ ان جنگی کشتیوں کا ایرانی حدود میں داخل ہونا مخاصمانہ اقدام نہیں تھا، مذکورہ جنگی کشتیوں کو چھوڑ دیا گیا۔

اس سے پہلے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس بات کا اطمینان حاصل کر لیا گیا ہے کہ امریکی جنگی کشتیاں جان بوجھ کر ایرانی بحری حدود میں داخل نہیں ہوئی تھیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اطمینان کے حصول کے بعد ہی امریکی میرین فوجیوں کو رہا کیا گیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10