Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91397
Published : 15/1/2016 11:26

دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے لندن پولیس اہلکاروں کی تربیت

دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے لندن میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ لندن کی پولیس نے جو پروگرام ترتیب دیا ہے اس کے مطابق چھے سو پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

پروگرام کے مطابق ان چھے سو پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دینے کے بعد پہلے ہی انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ پانے والے دو ہزار پولیس اہلکاروں کے دستے میں شامل کر دیا جائےگا۔

برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حال ہی میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس فورس کے جوانوں کی آمادگی کا بھی جائزہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ نومبر میں داعش کے ذریعے پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور یورپ کے دیگر دارالحکومتوں میں بھی ایسے ہی حملوں کی دھمکی کے بعد یورپی ملکوں میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکورٹی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18