Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91445
Published : 16/1/2016 9:58

عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی مزید کامیابی

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشرقی تکریت پر تسلط حاصل کرلیا۔

صوبہ صلاح الدین کے گورنر رائد الجبوری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی تکریت کا علاقہ تل کصیبہ داعش کے قبضے سے مکمل آزاد ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ رائد الجبوری نے کہا کہ تل کصیبہ میں داعش کے درجنوں عناصر ہلاک ہو گئے جن میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب عوامی رضاکار فورس کے مقامی کمانڈر جبار المعموری نے بتایا ہے کہ تل کصیبہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے داعش کے حملے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ پوری طرح ہمارے کنٹرول میں ہے اور داعش دہشت گرد بھاری نقصان اٹھانے کے بعد دوبارہ پسپا ہوگئے ہیں۔

ادھر الرمادی کے نواحی علاقے البو فراج میں عراقی فوج کی بھرپور کارروائی کے دوران اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوج نے اس علاقے میں نصب پینسٹھ بموں اور بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق کرد پیش مرگہ ملیشیا نے داعش کے دہشت گردوں کو موصل کے مشرقی علاقے مخمور سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11