Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91446
Published : 16/1/2016 10:0

شام، مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا

شامی فوج نے شدید لڑائی کے بعد شمالی شہر حلب اور حما کے متعدد نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی حلب کے نوا‏حی علاقوں عیشہ، عین البیضا، سریب اور نصراللہ نامی علاقے پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں آگئے ہیں۔ شامی فوج نے ان علاقوں کو ملانے والی رابطہ سڑکوں کے علاوہ حلب رقہ، شاہراہ کے ایک بڑے حصے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے بعد رفت و آمد بحال کردی ہے۔

شامی فوج کی کارروائی میں مختلف دہشت گرد گروہوں کے درجنوں عناصر ہلاک ہو گئے۔ مغربی شام کے علاقے حما میں شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی میں دیرالفردیس نامی ٹاؤن کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑالیا گیا۔ اس کارروائی میں جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے درجنوں عناصر مارے گئے ۔

حما کے علاقے طامنہ میں شامی فوج کی ایک کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک اور ان کا خفیہ ٹھکانہ مکمل طور پر تہس نہس ہو گیا۔ شامی فوج نے عطشان کے علاقے میں دہشت گردوں کے اسلحہ کے ایک گودام کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11