Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91452
Published : 16/1/2016 10:17

باراک اوباما نے جان کیری کو ایران پر پابندیوں کے خاتمے کا اختیار دے دیا

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اپنے وزیر خارجہ جان کیری کو مقررہ وقت پر ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی وعدوں پر عمل درآمد کے بارے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی رپورٹ کے منظرعام پر آنے سے قبل امریکی صدر باراک اوباما نے جان کیری کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے جمعہ کے روز حکم جاری کیا ہے جس کی رو سے وزیر خارجہ جان کیری کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تائید کے لیے ضروری اختیار حاصل ہو گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہوتے ہی ایران کے خلاف مالی، توانائی اور بینکاری کے شعبوں پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں اہم پیشرفت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران پوری تندہی سے اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تاریخی ایٹمی معاہدہ کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23