جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 91453
تاریخ انتشار : 16/1/2016 10:19
تعداد بازدید : 3

یمن پر سعودی جارحیت جاری

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے بےگناہ عوام پر بمباری کی۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے حوزان اور عمران کے علاقے حوث پر دو بار بمباری کی جس میں متعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مذکورہ صوبوں میں امدادی ٹیموں کو بھی نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ اور مآرب کے مختلف علاقوں پر دس بار بمباری کی جس میں متعدد عام شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے جوابی حملوں میں سعودی اور اماراتی فوج سے وابستہ درجنوں ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی فوجی افسر بھی شامل ہے۔ یہ ایجنٹ اس وقت ہلاک ہوگئے جب صوبہ تعز میں متحدہ عرب امارات کی ایک فوجی گاڑی یمنی فوج کے حملوں کا نشانہ بن کر تباہ ہوگئی۔

صوبہ جوف میں بھی یمنی فوج کی ایک کارروائی کے دوران درجنوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :