Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91514
Published : 16/1/2016 19:21

یمن کے جنوب مغرب میں ایک برطانوی افسر ہلاک

ایک برطانوی افسر یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے علاقے الوازعیہ میں ہلاک ہو گیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر سے وابستہ یہ برطانوی افسر جمعہ کے روز یمن کی عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مارا گیا۔ کچھ عرصہ پہلے یمن کے صوبہ تعز کے کئی علاقوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملوں میں بلیک واٹر سے وابستہ ایک فرانسیسی ایجنٹ سمیت دسیوں جارح سعودی ہلاک ہو گئے۔ اس سے پہلے بھی کولمبیا سے تعلق رکھنے والے بلیک واٹر کے کئی افراد سمیت اس بدنام زمانہ کمپنی کے سترہ افراد یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات نے اس جنگ میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنے فوجیوں کو یمن سے نکال لیا اور ان کی جگہ وہ بلیک واٹر کے افراد کو جنگ یمن میں استعمال کر رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11