Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91522
Published : 16/1/2016 19:41

بحرینی مظاہرین پر آل خلیفہ سیکورٹی اہکاروں کا حملہ

بحرین میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ممتاز سعودی عالم دین آیت اللہ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت کے خلاف مظاہرے کرنے والے بحرینی شہریوں پر حملہ کر دیا۔

بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ، دراز اور المالکیہ میں ہونے والے مظاہروں کے شرکاء پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے حملہ کر دیا۔ بحرینی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پرامن مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے ان پر اشک آور گیس کے گولے داغے اور چھرے والی گولیاں فائر کیں۔

مظاہرین سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ایت اللہ شیخ باقر نمر کی تصویریں اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے اور سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بحرین کے علاقے دراز کے باشندوں نے نمازجمعہ کے بعد مظاہرہ کرکے اعلان کیا کہ وہ آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف اپنے پرامن مظاہروں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب سترہ میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت پر شدید احتجاج کیا-

واضح رہے کہ بحرین کے نوجوانوں کی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے جمعے کو پورے ملک میں مظاہروں کی کال دی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23