Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91629
Published : 18/1/2016 11:1

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے اتوار کو صوبہ جوف اور مآرب کو ملانے والی شاہراہ پر چالیس سے زائد بار بمباری کی۔

سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک صنعتی کامپلیکس اور دوائیں بنانے کے ایک کارخانے پر بھی بمباری کی۔

صوبہ اب کے مختلف علاقوں پر بھی سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں کی بمباری کی خبر ملی ہے۔ ان حملوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیل دستیاب نہیں ہو سکی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23