Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91635
Published : 18/1/2016 11:9

ہندوستان، پاکستان سے ملنے والی اپنی سرحدوں پر لیزر وال کھڑی کرنے کا منصوبہ

ہندوستان کی حکومت نے پاکستان سے ملنے والی اپنی سرحدوں پر لیزر وال کھڑی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہندوستان کی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بین ا لاقوامی سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئے پنجاب کی سبھی ندیوں کی پٹیوں کو بی ایس ایف کی لیزر وال کی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں ہندوستان کے سرحدی شہر پٹھان کوٹ کے ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے ملنے والی اپنی سرحدوں پر لیزر وال کھڑی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج اب تک چھے مختلف مقامات پر لیزر وال کھڑی کر چکی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15