Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91649
Published : 18/1/2016 11:22

صدر مملکت نے ایران کے نئے سال کا بجٹ بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں اکیس مارچ دو ہزار سولہ سے شروع ہونے والے نئے ایرانی سال کا بجٹ پیش کر دیا۔

انھوں نے بجٹ پیش کرنے سے پہلے اپنے خطاب میں پابندیوں کے خاتمے کو سفارتکاری کے میدان میں ایرانی قوم کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے ایران کے اقتصاد کے لئے بڑے بڑے راستے کھلیں گے اور ایران کے اقتصاد پر پڑنے والا بوجھ کم ہو جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عوام کی معاشی زندگی کو بہتر بنانا اور خاص طور پر نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی کا مشکل اور دشوار کام انجام دینا حکومت کے اقتصادی اور بجٹ منصوبوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا نئے سال کا بجٹ، جو پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلا بجٹ ہے نیز چھٹا ترقیاتی بل، اکتیس شقوں پر مشتمل ہے جس میں تیل کی آمدنی کا حصہ پچیس فیصد ہے اس کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر یہ خدشہ اپنی جگہ برقرار ہے کہ حکومت نے آمدنی کے جو ذرائع متعین کئے ہیں ان کے ذریعے آمدنی پوری نہ ہو سکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے نئے ایرانی سال کے لئے پارلیمنٹ میں بجٹ بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں یہ نیا بجٹ ایک ایسے وقت میں پیش کر رہے ہیں جب اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے گذشتہ ایک عشرے سے زائد عرصے سے عوام کی استقامت اور مجاہدت اور پچھلے ڈھائی برسوں کے دوران انتہائی سخت و دشوار مذاکرات کے نتیجے میں ایٹمی معاہدہ انجام پایا اور ایران پر مسلط کی گئیں ظالمانہ پابندیاں، کہ جن سے ایران کے عوام کی معیشت اور رفاہ و آسائش پر دباؤ تھا، ختم ہو گئی ہیں۔

جصدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے غیور عوام نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا اور اپنے حقوق اور اسلامی انقلاب کی امنگوں کی حفاظت کے لئے حتی اپنے عزیزوں کی قربانیاں تک پیش کر دیں اور پوری پامردی کے ساتھ وہ میدان میں ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے بڑی طاقتوں سے سفارتی محاذ آرائی کے میدان میں مقابلے کے لئے اپنے بہترین سفارتی سپوتوں کو روانہ کیا اور اپنے مذاکرات کاروں کی بھرپور حمایت کر کے پوری متانت و بردبادی کے ذریعے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10