يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 91691
تاریخ انتشار : 18/1/2016 17:13
تعداد بازدید : 5

امریکی ریاست میشیگن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان

امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست میشیگن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی صدر بارک اوباما نے فرمان جاری کیا ہے تاکہ ریاستی اور فلینٹ شہر کی مقامی انتظامیہ کی جہاں کے لوگ سیسے سے آلودہ پانی پینے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، مدد کی جاسکے۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوباما نے فیڈرل ڈیزاسٹر منیجمینٹ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ فلینٹ شہر میں امداد رسانی کے اقدامات کو ہم آہنگ کرے۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدامات اس شہر میں رونما ہونے والے المیے کے خطرے کو کم یا ختم کرنے کے لئے انجام پا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلینٹ شہر ڈیٹورائٹ شہر سے سو کلو میٹر دور شمال مغرب میں واقع ہے اس شہر کی اقتصادی صورت حال نہایت خراب ہے اور اس نے اپریل دو ہزار چودہ میں پینے کے پانی کی فراہمی پر آنے والے اخراجات کو کم کرنے کے لئے اپنے پانی ذخائر کو ڈیٹورائٹ شہر کے پانی کے نظام سے الگ کر کے فلینٹ ندی سے متصل کر دیا تھا۔ اگرچہ اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جب فلینٹ شہر کے بچوں کے خون اور شہر کے پینے کے پانی کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے کے بعد اس میں سیسے کی خاصی مقدار پائی گئی اس شہر کے پینے کے پانی کے نظام کو دوبارہ ڈیٹورائٹ شہر کے پانی کے نظام سے متصل کر دیا گیا مگر اس کے باوجود یہ خطرناک صورت حال فلینٹ شہر میں جوں کی توں باقی ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :