Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91693
Published : 18/1/2016 17:17

امریکہ ایران کو ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ادا کرے گا

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو ہیگ کی بین الاقومی عدالت میں امریکہ کے خلاف کی گئی شکایت کے سلسلے میں ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران انیس سو ستر کی دہائی میں ہتھیاروں کی خریداری سے متعلق مقدمے کو ختم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یہ مقدمہ ایران نے امریکہ پر رقم ادا کرنے کے باوجود ہتھیار فراہم نہ کرنے پر دائر کیا تھا۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل ایران نے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کی مالیت چالیس کروڑ ڈالر تھی اور ایران نے یہ رقم امریکہ کو ادا کر دی تھی لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کر دیا اور رقم بھی واپس نہیں کی۔ اب دونوں ملکوں کی رضامندی سے یہ مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے اور امریکہ ایران کو اس کی رقم واپس کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کا سود بھی ادا کرے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کو ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو جو رقم ادا کر رہا ہے وہ اس رقم سے کہیں کم ہے کہ جو ایران کو مقدمہ جیتنے کی صورت میں حاصل ہوتی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17