جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 91698
تاریخ انتشار : 18/1/2016 17:26
تعداد بازدید : 5

ایران اور لکسمبرگ کے درمیان تعاون کا فروغ

لکسمبرگ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پابندیوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی ہے۔
لکسمبرگ کے اسپیکر مارس ڈی برٹولومیو اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تہران اور لکسمبرگ کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد اور پابندیوں کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ تہران اور لکسمبرگ کے درمیان تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں پائی جاتی۔ لکسمبرگ کے اسپیکر مارس ڈی برٹولومیو نے پابندیوں کے خاتمے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون کا خواہاں ہے۔ مارس ڈی برٹولومیو نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ایران اور لکسمبرگ کے درمیان علاقائی اور عالمی سطح پر بھی تعاون میں اضافہ ہو گا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :