Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91699
Published : 18/1/2016 17:27

یمن اور شام میں جنگ بندی کی ضرورت

ایران نے ایک بار پھر شام اور یمن میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے تہران میں لکسمبرگ کے اسپیکر سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام اور یمن میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ شام اور یمن میں جنگ بند کرانے کے لئے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آج سب اس بات کو محسوس کر رہے ہیں کہ شام اور یمن کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات اور گفتگو ہی بحرانوں کے حل کا واحد راستہ ہے۔ اس موقع پر لکسمبرگ کے اسپیکر مارس ڈی برٹولومیو نے بھی کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لکسمبرگ، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایسے وقت میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں جب تہران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18