Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91729
Published : 19/1/2016 11:31

ہندوستان، دہلی کے وزیر اعلی کے قتل کی سازش کا الزام

عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما آسوتوش نے کہا ہے کہ اروند کیجریوال کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے پیچھے مرکز میں برسر اقتدار حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران جو واقعات رونما ہوئے ہیں ان میں مجھے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے قتل کی سازش نظر آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو سیکورٹی کی فراہمی میں مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے یہ بیان نئی دہلی کے اسٹیڈیم میں اروند کیجریوال پر کالی روشنائی پھینکے جانے کے واقعے کے بعد دیا۔ اس سے پہلے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے بھی اس حملے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعلی کیجرویوال کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ پروگرام کے دوران کسی طرح کا کوئی الرٹ نظر نہیں آیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16