Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91754
Published : 19/1/2016 12:12

ایران کے علمی و تحقیقاتی تعاون کی قدردانی

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ عالمی سطح پر علمی اور تحقیقاتی رابطوں کے لئے ماحول پوری طرح سازگار ہو گیا ہے۔ ایران میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کوآرڈی نیٹر گیری لوئیس نے آزاد اسلامک یونیورسٹی کے تہران کیمپس کے دورے پر کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اپنے علمی اور تحقیقاتی تجربات کا دنیا کے ساتھ تبادلہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے درمیان علمی اور تحقیقاتی تجربات کے تبادلے سے دونوں فریق فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کوآرڈی نیٹر نے کہا کہ علمی اور تحقیقاتی شعبوں میں ایران کی یونیورسٹیاں دنیا کے ساتھ بھرپور تعاون کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون بہترین شکل میں جاری ہے۔ انہوں نے ماحولیات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ساتھ ایرانی حکام کے تعاون کی خاص طور پر قدر دانی کی۔ اس موقع پر آزاد اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات و توانائی کے ڈائریکٹر مجید عباس پور اور اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر گیری لوئیس نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیا ل بھی کیا۔ فریقین نے ماحولیات کے شعبے میں ایرانی ماہرین خدمات سے استفادہ کرنے سے بھی اتفاق کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15