Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91757
Published : 19/1/2016 12:14

سوئزرلینڈ، ایران کے خلاف عائد ایٹمی پابندیاں ختم

سوئزرلینڈ کے اعلی ترین ادارے فیڈرل کونسل نے ایران کے خلاف عائد ایٹمی پابندیاں ختم کر دیں۔ سوئزرلینڈ کی فیڈرل کونسل کے جاری کردہ اعلان کے مطابق سوئزرلینڈ نے ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں پر عمل درآمد کئے جانے کی حمایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل کونسل کے ارکان کو یقین ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ہمارے سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ آئے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11