Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 91765
Published : 19/1/2016 12:20

رہبر انقلاب اسلامی کے نام صدر مملکت کا خط

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں ملک کی ایٹمی، سیاسی، قانونی اور اقتصادی کامیابیوں کی وضاحت کی ہے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ان کی حکومت آپ کی سفارشات پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ایٹمی معاہدے کے فریق مقابل کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کی پوری طرح سے نگرانی کر رہی ہے اور ایران میں اثر و رسوخ کی غرض سے دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے نام صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے خط میں آیا ہے کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی بارہ سالہ استقامت اور رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ اور شجاعانہ قیادت کے سائے میں ایٹمی میدان میں عظیم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد استقامتی معیشت کی پالیسی پر ٹھوس عمل درآمد کے ذریعے ایران کی اقتصادی رونق بحال کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے لکھا ہے کہ ان کی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اگرچہ ایرانی عوام کے حقوق کی بالادستی اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لئے ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرانا ضروری تھا لیکن معاشی بہبود اور روگاز کی بہتری کے لئے استقامتی معیشت کی پالیسی پر ہمہ گیر عمل اور سرمایہ کاری کے میدان میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17